جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم سمیت اسمبلیاں اور سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے: مولانا فضل الرحمن

مولانا

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی سے خطاب میں کہا کہ میرا بیان میڈیا تو نہیں دیکھا رہی تھی اے پی سی نے بھی روک دیا، وزیراعظم سمیت اسمبلیاں جعلی اور میرے نزدیک سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بیان میڈیا تو نہیں دیکھا رہی تھی اے پی سی نے بھی روک دیا، اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفی اور سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے، وزیراعظم سمیت اسمبلیاں جعلی اور میرے نزدیک سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے، ہم نے مظبوط موقف کی طرف جانا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج پارلمینٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے کیا یہ بندوق کے زور پر نہیں ہو رہی؟، اگر اسلام بندوق کے زور پر ناروا ہے تو قانون بندوق کے زور پر کیسے روا؟ ہم نے اب زبانی باتے نہیں کرنی ہمیں تحریری بات کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اتنا قید کردیا گیا ہے کہ وہ ہماری لاکھوں کے اجتماعات اور ہماری تقاریر نہیں دکھارہے انکو روکا جاتا ہے، آج ہی فیصلہ کرے کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں گے، بنیادی بات یہ ہے کہ اب میں زبانی دعوؤں پر یقین نہیں رکھتا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اب آپ بہت کہیں گے کہ ہم لڑیں گے لیکن آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں