جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیرستان : سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر نورستان مارا گیا

ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر

اسلام آباد : سیکورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمانگئی اور طیارزہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر اہم آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، چار جوان شہید، 4 دہشتگرد بھی مارے گئے

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا۔ مارا گیا آئی ای ڈی کا ماہر اور درجنوں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دہشتگرد کافی عرصے سے سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔

دہشتگرد نورستان دہشتگردوں کا ماسٹر ٹرینر تھا۔ 2007 میں 50 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں