جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

وزنی بیل نے خارش کرنے کیلئے کئی گھروں کو بجلی سے محروم کردیا

بیل

اسکاٹ لینڈ: جسم کی خارش مٹانے کے لیے وزنی بیل نے بجلی کے کھمبے کا سہارا لیا تو 800 گھروں کو بجلی سے محروم کردیا۔

یہ دلچسپ و عجیب واقعہ برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے علاقے جنوبی لنارکشائر میں پیش آیا، جہاں ایک چار سالہ رون نامی بیل نے اپنے جسم کی خارش سے چھٹکارا پانے کے لیے بجلی کے کمبھے کا سہارا لیا تو آٹھ سو گھروں کو بجلی سے محروم کردیا۔

بیل کے کمبھے سے خارش مٹانے کے دوران بجلی کا ٹرانسفارمر نیچے گرگیا تاہم بیل اس دوران 11 ہزار وولٹ کا جھٹکا لگنے سے بچ گیا۔

رون کے مالک ہیزل لافٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی منقطع ہونے کے چھ گھنٹے بعد تک بحال نہیں ہوئی تھی۔

ہیزل لافٹن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مویشیوں کے لیے یہ عام بات ہے کہ وہ اپنی خارش سے چھٹکارا پانے کے لیے بجلی کے کھمبوں کا سہارا لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رون کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہے اور جب بھی باہر جاتا ہے تو اسے خارش ہوتی ہے اور وہ بجلی کے کھمبے سے خارش کرتا ہے جس کے باعث اکثر ٹراسفارمر گرجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں