جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہم سیلاب متاثرین بچاؤ مہم اور پی ٹی آئی عمران بچاؤ مہم میں مصروف ہے : شیری رحمان

عمران بچاؤ مہم میں

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ اداروں کے بعد اپنے کارکنان کی منت سماجت پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف عمران بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین بچاؤ مہم اور تحریک انصاف عمران بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف کی ترجیحات پوری قوم کے سامنے ہیں۔ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے، سیاست کی طرف نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مشرف نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے شریف خاندان کی چوری کو معاف کیا: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے 25 مئی کی طرح اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلے گے۔ ان کو شکست صاف نظر آ رہی ہے۔ اس لئے اب اپنے رہنمائوں اور کارکنان سے احتجاج میں شرکت کیلئے حلف لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں کی منت سماجت کے بعد یہ اب اپنے عہدیداروں اور کارکنان کی منت سماجت پر اتر آئے ہیں۔ 26 مئی کی صبح اعلان کر کے گئے تھے کہ 6 دن میں واپس آؤں گا۔ اس اعلان کو 6 ماہ گزر گئے ہیں۔

شیری رحمان کا یہ مزید کہنا تھا کہ اب ہر جلسے میں احتجاج کی مسڈ کال دیکر چلے جاتے ہیں۔ لوگ انتشار کی کال کو ہر بار مسترد کریں گے۔

متعلقہ خبریں