جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہم نیب ریفرنس اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں: ناصر شاہ

ناصر

کراچی: ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان ہے، ہم نیب ریفرنس اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،

وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نیب ریفرنس اور ایم این اے خورشید شاہ کی گرفتاری پر کراچی پریس کلب پر پی پی پی کے کارکنان کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نیب ریفرنس اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، یہ سب نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نے نالائقوں کا لشکر دیکھنا ہو تو خان صاحب اور اس کی کابینہ کو دیکھے : ناصر شاہ

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال میرے محسن ہیں لیکن سوچیں الگ الگ ہیں۔

متعلقہ خبریں