جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا حق دو: احسن اقبال

احسن

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے سازش کی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام نہ ملے، ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا حق دو۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی تباہی سے گزررہا ہے، عالمی برادری کے دل بھی پاکستان کیلئے نرم ہوگئے ہیں، سیلاب سے 2صوبوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے تقریباً 1600 سے زائد اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں سمندر کا منظر ہے لاکھوں افراد بے گھر ہیں، سندھ میں کئی بچے غذائیت کی محرومی کا شکار ہیں، ایسے لوگوں تک پہنچنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم پہنچ بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے : شیخ رشید

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اور این جی اوز دن رات ان کاموں میں مصروف ہیں، آج کل ٹی وی پر ایک سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی گفتگو سن رہا ہوں، وہ تباہی جس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی آنکھیں نم کردیں، کیا وجہ ہے عمران نیازی اور اسکے ٹولے میں کون سادل ہے جو پگھل نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کی کوشش کی، انہوں نے سازش کی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام نہ ملے، آج شیخ رشید نے کہا ہم پیسے مانگتے پھر رہے ہیں، ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارا حق دو۔

متعلقہ خبریں