جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے : اسد عمر

ہم کوئی سیاسی غلطی

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ تحلیل کرنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی ہے، ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عدلیہ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کی جس میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بوکھلاٹ کا شکار ہے۔ روس سے تیل درآمد کرنے میں دیر کردی گئی ہے۔ نالائق حکومت نے آٹھ ماہ ضائع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : توہین عدالت کیس : اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی، کیس نمٹا دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیاں توڑ کر میدان خالی نہیں چھوڑ رہے، بلکہ خود اتر رہے ہیں۔ تحلیل کرنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی ہے۔ رانا ثناءاللہ کہتا ہے ہر صورت میں اسمبلیاں بچانے کی کوشش کریں گے۔ اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے۔

متعلقہ خبریں