جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ ہیں: بلاول

بلاول

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباشی دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ شانگلہ، کوہاٹ اور چنیوٹ میں احتجاج مظاہروں کی ایک کڑی ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاج حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے : بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 15 دن سے جاری مہنگائی کیخلاف مہم عوام کے جذبات کی عکاس ہے، ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں