جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا؛ فواد چوہدری

کراچی: اسلامی مہینوں کے چاند دیکھنے پرتنازعات کے خاتمے کے لیے حکومت کابڑا فیصلہ، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں اگلے دس سال کے لیے اسلامی کلینڈرجاری کیا جائے گا۔

فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر آعظم کہتے تھے۔ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لیجا سکتی ہے۔

ٹوئٹربیان میں فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ معاملے پر ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس کے بعد ہر سال چاند کو لے کر پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 5رکنی کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے، جو آئندہ 10 سالوں کے لیے چاند، عیدین، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کلینڈر کی تاریخ کا کلینڈر جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں