جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہم نے جدوجہد کسی غیر آئینی مذاکرات کا حصہ بنے کے لیے نہیں کی : جاوید لطیف

ہم نے جدوجہد

اسلام آباد : جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں عارف علوی سے مذاکرات کس حیثیت سے ہوئے؟ ہم نے جدوجہد کسی غیر آئینی مذاکرات کا حصہ بنے کے لیے نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اپنے خلاف درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مقدمات مختلف شہروں میں دائر مقدمات کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست استدعا کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق اگر ٹی وی پر کچھ غلط بولا تھا۔ تو اس پر صرف پیمرا ایکشن لے سکتا ہے۔ دوسرے سیاسی لیڈر پر تنقید سے کرمنل مقدمات نہیں بن سکتے ہیں۔ عمران خان سے متعلق کچھ حقائق ریکارڈ پر رکھنے کیلئے پریس کانفرنس کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان

جاوید لطیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اور دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے حلف کس بات کا لیا جارہا ہے۔ ہم نے جمہوریت کےلیے جدوجہد کی۔ ایوان صدر میں عارف علوی سے مذاکرات کس حیثیت سے ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تیسری قوت سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ حکومت بیٹھنا چاہے تو بیٹھے۔ ہم نے جدوجہد کسی غیر آئینی مذاکرات کا حصہ بنے کے لیے نہیں کی۔ عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا، وہ قوم بھول نہیں سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں