جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کے کرتوتوں کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑا: محمود خان

محمود

بٹگرام: محمود خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل تو آپ لوگوں نے کی تھی، اپوزیشن کے کرتوتوں کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلاول پشاور آکر وزیراعظم پر تنقید کرتے ہیں، عمران خان کو نوجوانوں نے منتخب کیا اور وزیراعظم بنایا، عمران خان نے کہا تھا امریکا کی کوئی بات نہیں مانوں گا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ تو آپ لوگ تھے، خیبرپختونخوا کے لوگ عمران خان اور پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں، انشااللہ 2023 میں دوبارہ پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے سرمایہ کاروں کو تنگ کر رہے ہیں، جو ناقابل برداشت ہے : وزیراعلیٰ محمود خان

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل تو آپ لوگوں نے کی تھی، آپ نے ملک کو دیوالیہ کے دہانے پر پہنچادیا تھا، اپوزیشن کے کرتوتوں کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑا۔

متعلقہ خبریں