جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کے دورے کی ہمیں کسی قسم کی اطلاعات نہیں دی گئی: ناصر حسین شاہ

ناصر

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کی ہمیں کسی قسم کی اطلاعات نہیں دی گئی، الزام لگایا کہ آئی لینڈ کے معاملے پرحکومت کی بدنیتی شامل ہے۔

کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیّد ناصر حسین شاہ نے دعوی کیا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں کسی اور ایونٹ میں آکر اعلانات کرکے چلے گئے، موٹروے کا منصوبہ گزشتہ حکومت کا تھا، نادرا آفس، ریلوے پراجیکٹ بھی پرانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے لیئے اب بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں : ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے الزام لگایا کہ آئی لینڈ کے معاملے پر حکومت کی بدنیتی شامل ہے، آئی لینڈ آرڈیننس کے معاملے کو قومی اسمبلی، سینیٹ میں لانا چاہیئے تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے وفاقی حکومت کو مانگے تانگے کی بھی قرار دیا، دعوی کیا کہ سب اتحادی ان سے نالاں ہیں۔

متعلقہ خبریں