جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان نے جو تباہی کی ہمیں اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے: بلاول

بلتستان

گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، عمران خان نے جو تباہی ہر صوبے میں کی ہمیں اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ہم غربت اور بے روزگاری میں اضافہ نہیں کرسکتے، ہم عمران خان کو موقع نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، ملک میں سرکاری ملازمین اورلیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں