جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جمہوریت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا: شہباز شریف

شہباز

کراچی: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 58 ٹوبی کے تحت کئی حکومتوں کا بستر گول کیا گیا تھا، جمہوریت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اخترمینگل کی رہائشگاہ آمد ہوئی وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھیوں کے ساتھ سردار اختر مینگل کے گھر آئے ہیں، سردار عطا اللہ مینگل کی تعزیت کےلیے یہاں حاضر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف آج کراچی آئیں گے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عطا اللہ مینگل کی آئین اور جمہوریت کےلیے جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا، عطا اللہ مینگل کو تاریخ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 58 ٹوبی کے تحت کئی حکومتوں کا بستر گول کیا گیا تھا، جمہوریت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں