جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے: بلاول بھٹو

بلاول

گانچھے: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے، ہمیں گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے۔

گانچھے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور اسپتال پیپلزپارٹی نے بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبرپختون خواہ میں حکومت کرتے ہوئے 7 سال ہو گئے لیکن وہاں ایک نیا اسپتال نہیں بنا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے پوچھیں کہ 2018 میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، اب تک پورا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے اور یہاں کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، ہمیں آپ کے بچوں کا مستقبل بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں