جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے: شیخ رشید

شیخ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کی تردید کردی، کہا کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے۔ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز بھی بلاک ہوں گے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں سستے رمضان بازار کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے 192 مقامات کو بند کیا گیا تھا جن میں سے 191 پوائنٹس کلیئر کرلیے گئے ہیں۔ 20 اپریل کوراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دیدی گئی

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کل ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق اہم بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ رسول اللہ کی شان میں کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر کنٹرول پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سستے بازارں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں گے۔

متعلقہ خبریں