جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک لبیک کیساتھ حکومت کا جو وعدہ ہے اس پر مکمل عمل کریں گے: طاہر محمود اشرفی

طاہر اشرفی

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تحریک لبیک کے ساتھ وفاقی حکومت کا جو وعدہ اور معاہدہ ہے اس پر مکمل عمل کریں گے اور کورونا پر سیاسی و مذہبی رہنما سیاست نہ کریں۔

سینٹ اینتھونی ہال کیتھولک چرچ میں تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہرمحمود اشرفی کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں توہین رسالت کا قانون موجود ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: طاہراشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کاانکشاف

مولانا طاہر اشرفی نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا پھر سر اٹھا رہا ہے وہ خود کورونا سے روبصحت ہوئے ہیں سب لوگ ماسک کا استعمال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

مولانا طاہر اشرفی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ اور تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ خبریں