ہاکی کے فنڈز کا مسئلہ، چاروں وزراء اعلیٰ سے ملاقات کریں گے؛آصف باجوہ

کراچی: پی ایچ ایف کے نامزد سیکٹری آصف باجوہ کی کراچی میں پریس بریفنگ۔ اپنی پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ایچ ایف کے اکاونٹ میں صرف 7 لاکھ 85 ہزار روپے موجود ہیں، ہاکی کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اولمپک کوالیفائر میں ابھی وقت ہے پیسوں کا انتظام کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نامزد سکیٹری آصف باجوہ کی کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کےاکاونٹ میں اس وقت صرف 7لاکھ 85ہزار روپے موجود ہیں اس کے باوجود اولمپک کوالیفائر مقابلے کھیلنے کے لیئے انتظامات کرنے کی کوشش کریں گے۔ صرف حکومتوں سے پیسے مانگنے سے کام نہیں چلے گا۔ چاروں وزراء اعلیٰ سے ملاقات کریں گے ہاکی کیلیے فنڈز دینے کی درخواست کریں گے۔

نامزد سیکٹری آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کراچی ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے یہاں چلنے والے لڑائی کا حل نکالیں گے۔ دھڑ بندیوں کے بجائے ہاکی ایسوسی ایشن کو ایک کرنا ہے۔

آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا پاکستان ہاکی کو دوبارہ اجاگر کرنے کیلئے چیلنج سمجھ کر عہدہ قبول کیا ہے۔ قومی کھیل ہاکی کی موجودہ صورتحال کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا اگر ہاکی میں کرپشن ہوئی ہے تو وہ آڈٹ میں سامنے آجائے گی۔