جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

معیشت تباہ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

رانا ثناءاللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، معیشت تباہ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے: رانا ثناءاللہ

ان کا کہنا تھا کہ جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، 2014 میں بھی جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں