جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی گئی اور صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں