جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہم دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے: وزیر خارجہ

شاہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سانحہ آرمی پبلک سکول ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پاکستان کی تاریخ کا وہ اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے جس کا غم آج بھی تازہ ہے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول ڈے کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پاکستان کی تاریخ کا وہ اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے جس کا غم آج بھی تازہ ہے، اس دن کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کا شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم پھولوں کی عظیم اور لازوال قربانی نے پوری قوم کو یکجا اور متحد کیا، آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں نے اپنے لہو سے وہ دیپ روشن کیے جن کے نور کی مدد سے پاکستانی قوم نے دہشتگردی جیسے ناسور کو شکست دی۔ آج پوری قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاء اللہ ان معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہم دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

متعلقہ خبریں