جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی اے میں جعلی ڈگری والوں کو ایک ایک کر کے نکالیں گے : سپریم کورٹ

ایک ایک کر کے

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کر کے نکالیں گے۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اعلیٰ عدالت نے ملازمین کی جعلی ڈگری سے متعلق مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جعلی ڈگری کے مقدمات یہاں سنیں گے۔ جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کر کے نکالیں گے۔ پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہے. الخیر یونیورسٹی تعلیمی اسناد فروخت کرتی ہے۔ جعلی ڈگری والے جہاز چلا رہے ہیں۔

وکیل پی آئی اے نعیم بخاری نے عدالت میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے موجودہ ایم ڈی ارشد محمود کو کام سے روک دیا ہے۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے کہ ارشد محمود کیخلاف درخواست کو عدالت عظمیٰ نے پذیرائی نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ نئی انتظامیہ پی آئی اے کی بحالی اور خسارہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پی آئی اے پر 426 ارب کا قرض ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کی بساط نہیں تھی تو قرض کیوں لیا؟ پی آئی اے کی نجکاری کی خبریں اتنے بڑے قومی ادارے کیساتھ مذاق ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ نظریں پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نیویارک پر ہے۔ عدالت کو ائیر لائن یا جہاز اڑانا نہیں آتا ہے۔ کیا پی آئی اے کو ادارہ چلانا آتا ہے یا نہیں؟ ایک جہاز کے لیے 700 ملازم کام کرتے ہیں۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی کا یہ آخری موقع ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آخری موقع کیوں پی آئی اے کیوں نہیں چل سکتی؟ ریاستی ادارے کو بند ہونے نہیں دینگے۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کو ملنے والا مالی بیل آوٹ پیکج مہینوں میں ختم ہو جاتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ شجاعت عظیم نے اپنے بیان حلفی میں آڈٹ رپورٹ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیکر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی آئی اے نئے جہاز خرید رہا ہے یا نہیں۔ پی آئی اے وکیل نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس پیسے ہونگے تو جہاز خریدے گا۔

عدالت نے مقدمہ کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں