جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ہم عامر اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرینگے: وسیم خان

عامر

کراچی: پی سی بی نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر منانے کی کوششیں شروع کردیں۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی، جس میں ان پر واضح کیا کہ جو راستہ انہوں نے اختیار کیا وہ ایک سینئر پلیئر کیلیے درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر حیرانگی کا اظہار

وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ہم ان کے اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرینگے۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر ٹیم مینجمنٹ کے رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں