جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں موسم بہتر، حبس اور گرمی کی شدت میں کمی

حبس اور گرمی

کراچی : آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث آج حبس اور گرمی کی شدت کم محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی، کراچی کی موبائل مارکیٹ سیل

شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا، حبس اور گرمی کی شدت کم محسوس ہوگی۔ کراچی میں بارش یا ہیٹ ویو کے امکانات موجود نہیں۔

متعلقہ خبریں