ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی :شہر قائد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیاے کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر میں گرمی کی لہر تاحال جاری رہے گی۔ کراچی کا زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت جکیب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سبی، لسبیلا اور سکھر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔