جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان بھر میں موسم کی صورتحال

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے، شہر اقتدار میں موسلادھار بار ش نے نظام زندگی مفلوج کردی جبکہ نوشہرہ اور گرد نواح میں ابر رحمت برسا اور کراچی میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر اقتدار میں صبح سے ہونے والی بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسلام آباد۔روالپنڈی میں موسلادھاربارش سے سڑکیں زیر آب نے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے نوشہرہ شہرمیں نکاسی آب کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ جگہ جگہ سڑکوں پر پانی جمع اور گھروں میں داخل ہوگیا

پشاور میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

ادھر مری ،ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی بادل خوب جم کر برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلا م آباد۔روالپنڈی۔فیصل آباد۔گوجرانوالہ۔اور کشمیر سمیت کئی شہروں میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، میرپورخاص، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہیگا۔

کراچی میں بھی بادل برسنے کو ہیں تیار لیکن محکمہ موسمیات نے فی الحال کراچی کے شہریو ں کو انتظار کی نوید سنائی ہے، موسم ابرآلود اورکہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں