جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایل او سی کا دورہ، دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

دشمن کے عزائم

راولپنڈی : آرمی چیف نے کہا ہے کہ دشمن کے عزائم  سے بخوبی آگاہ ہیں، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں، جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف نے کینسر کی بیماری میں مبتلا 15 سالہ علی رضا کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے۔ دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں