جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کےکپتان کا نسلی تعصب کے قانون کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ

ویسٹ ٹیم

جمائیکا: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے نسلی تعصب کے قانون کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ نسلی تعصب کا ناسور بھی کھیل کے میدان میں ایک قابل نفرت عمل ہے، جس طرح میچ فکسرز اور ڈوپنگ کے مرتکب کھلاڑیوں کو سزا دی جاتی ہے، اس طرح آئی سی سی کو اس سلسسلے میں قانون کو سخت کرنا ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے موجودہ قوانین کے تحت کھلاڑیوں کو دو یا چار میچز سے معطلی کی سزا دی جاتی ہے۔

قانون کے مطابق کہ اگر کسی کھلاڑی نے اپنے کسی بھی ساتھی کھلاڑی یا میچ کے منتظمین اور شائقین کے ساتھ نسل، ذات، رنگ، مذہب، ثقافت، قومیت وغیرہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا تو اس پر قوانین کا اطلاق ہوگا۔

قوانین کے مطابق نسل پرستانہ برتاؤ میں ملوث تماشائیوں کو بھی اسٹیڈیم سے بے دخل کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں