جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ویسٹ انڈیس دورہ انگینڈ، مہمان کھلاڑی چودہ روز قرنطینہ میں گزاریں گے

ویسٹ

لندن: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا دورہ انگینڈ آئسولیشن سے مشروط،انگلش سرزمین پر پہنچنے کے بعد مہمان کھلاڑی چودہ روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔

میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل دورہ مقررہ شیڈول کے مطابق ممکن نہ ہوسکا، برطانوی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن یکم جولائی سے کم کرنے کے فیصلہ کے بعد دونوں بورڈز پروگرام کو ری شیڈول کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

اب پہلا ٹیسٹ ممکنہ طور پر آٹھ جولائی کو ہوگا، میچ سے قبل مہمان ٹیم کو انگلینڈ کی سرزمین پر چودہ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اورویسٹ انڈین بورڈ کے درمیان مجوزہ پروگرام پر بات جیت جاری ہے، مہمان ٹیم آئسولیشن کی مدت کو کم کرنے کی خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستان، آسٹریلیا اور آئیر لینڈ کو بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں