پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لندن سے سوشل میڈیا پر اپنے خاص دوستوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں اُن کے ساتھ عابد شیر علی اور سردار ایاز صادق بھی موجود ہیں۔
ان لمحات کو سعد رفیق نے بہت عرصے بعد حاصل ہونے والے خوشگوار لمحات قرار دئیے۔
pleasant moments after years (with buddies) pic.twitter.com/MXcmyTX6Jf
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 12, 2022
تصویر کے کیپشن میں خواجہ سعد رفیق کا لکھنا ہے کہ ’اپنے دوستوں کے ہمراہ برسوں بعد خوشگوار لمحات گزارے۔‘
اس تصویر میں مسلم لیگ ن کے تینوں رہنما خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
لندن میں موجود عابد شیر علی اور ایاز صادق نے بھی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے متعدد سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں۔
یہ پڑھیں : لوڈشیڈنگ کی تباہ کاریاں ، دولہا تبدیل ہوگئے