پاکستانی اداکارہ منال خان نے امریکی ماڈل کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کاپی کرکے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روزاداکارہ منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا۔
انسٹا اسوڑی لگاتے وقت منال خان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ اس عمل سے وہ جَلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیداور مذاق کا نشانہ بن جائیں گی۔
کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان کا کاپی کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقیدی پوسٹس کا سیلاب آ گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کے بارے میں مختلف قسم کی پوسٹس کی جس میں ان کوطنز کا نشانہ بنایا گیا۔
#MinalKhan in front of her twitter rn 😭😂 pic.twitter.com/dsfTLT1LqA
— Laiba Khan (@LaibaKhan606) June 21, 2022
Does Minal Khan really think none of us follow or know who Kylie Jenner is 😭😭💀💀😭😭 pic.twitter.com/fxLFrVwNR2
— Miss incompetent (@haniafsc) June 21, 2022
Assignment submitted by me and my friend be like:#MinalKhan pic.twitter.com/V5rSJpEOLS
— MUسKAN 🇵🇰 (@Musskkaan) June 21, 2022
یہ پڑھیں : اداکارہ منال خان ماں بننے والی ہیں ؟