جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پردوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ نے کیا کہا ؟

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم

دو ہفتے قبل اچانک انتقال کرجانے والے میزبان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی ردعمل دے دیا۔

طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا، ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔

طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ مجھے اللہ کی مر ضی پر بھروسہ ہے، میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے‘۔

یاد رہے دوسری جانب عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔

یہ پڑھیں  : عامر لیاقت کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں