جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ خواجہ آصف

عمران خان ریاست

اسلام آباد : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتہ نہیں کیا کیا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے 10، 12 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان کا دھرنا پرامن تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتہ نہیں کیا کیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں