جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا منی لانڈرمگ میں کیا کردار ہے، نیب نے تفصیلات جاری کردیں

اعشاریہ

اسلام آباد: شہباز شریف نے 1990 میں دو اعشاریہ ایک سو اکیس ملین مالیت کے اثاثہ جات ظاہر کیئے، جو بڑھ کر 1998 میں 14.865 چودہ اعشاریہ آٹھ سو پیسٹھ ملین ہوگئے۔

نیب کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے 13 نئی کمپنیوں میں ستائیس سو ستر ملین کی سرمایہ کاری کی، شہباز شریف نے گوڈ نیچر ٹریڈنگ کمپنی کے نام سے بے نامی کمپنی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سی ایم سیکریٹریٹ کے ملازم نثار کے نام پر نثار ٹریڈنگ کنسرن نامی بے نامی کمپنی بنائی، شہباز شریف نے بے نامی کمپنیوں کے ذریعے چوبیس سو ملین روپے منی لانڈر کیے۔

نیب کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے آمدن سے زائد منی لانڈر کئے رقم کی حالیہ قیمت 7328  ملین ہے، شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثوں کا جعلی جواز پیش کیا۔

متعلقہ خبریں