جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن نے جو بویا

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض، خرم شہزاد اور رضا نصراللہ گھمن نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے اراکین بھی میرے ساتھی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور کی خرابیوں کو درست کیا ہے۔ ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم مرچکی ہے جلد مولانا نماز جنازہ پڑھائیں گے: خرم شیر زمان

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔ مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں