جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کو شادی پر کیا کیا قیمتی تحائف ملے ؟

کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی

نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھے تو بالی ووڈ اور کرکٹ کے سُپر اسٹارز نے اس جوڑے کو مہنگے تحائف سے نواز دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول اور آتھیا شیٹھی کو شادی کے موقع پر ملنے والے تحائف کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق دلہا اور دلہن کو اربوں روپے کے مہنگے تحائف دئیے گئے ہیں۔

اداکار سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ مانا شیٹھی نے اپنی اکلوتی بیٹی اور داماد کو ممبئی میں 50 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے۔

50 کروڑ کا اپارٹمنٹ، 2 کروڑ کی گاڑی، کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کو شادی پر اور کیا کیا ملا؟

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی، اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے اس نو بیاہتا جوڑے کو 2کروڑ 17 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی ہے۔

بھارتی اداکار جیکی شروف سنیل شیٹی کے دیرینہ دوستوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ساتھی اداکار کی بیٹی کو قیمتی گھڑی بطور تحفہ دی، جس کی قیمت 30 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے جو کہ معروف برانڈ Chopard کی گھڑی ہے۔

KL Rahul, Athiya Shetty Wedding: Pics, Guests At Suniel Shetty's Khandala  Farmhouse & More

 

بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان نے اس جوڑے کو 1 کروڑ 64 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی آڈی کار تحفہ میں دی ہے،واضح رہے کہ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کو سلمان خان نے ہی بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں اتھیا شیٹھی کے بہترین دوست او ساتھی اداکار ارجن کپور نے اس موقع پر انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈائمنڈبر یسلٹ کا قیمتی تحفہ دیا۔

 

یہ پڑھیں : اتھیا شیٹھی کے عروسی لباس کی تیاری میں 10 ہزار گھنٹے لگے: بھارتی میڈیا

متعلقہ خبریں