جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، 16 اکتوبر کا جلسہ ہوگا : مریم اورنگزیب

جو مرضی رکاوٹیں

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اپنا بوریا بسرا سمیٹ رہی ہے، 16 اکتوبر کا جلسہ ہوگا، جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ایوان بالا اور ایوان زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹا، چینی چوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔ معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے۔ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم اور نواز دونوں نا اہل ہیں، کریک ڈاؤن ہوسکتا ہے: شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کا جلسہ ہوگا، جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، آئین اور قانون کی بالا دستی کے عوام کھڑی ہو چکی ہے۔ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سقوط کشمیر ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا کہ حکومت جاچکی ہے۔ حکومت اپنا بوریا بسرا سمیٹ رہی اور چوری کے آخری موقع کی تلاش میں لگی ہے۔

متعلقہ خبریں