جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

خطرناک سمندری طوفانوں کو نام دینے کہ پیچھے کیا راض ہے؟

سمندری

لاہور: اکثر اوقات کئی افراد یہ سوال ضرور سوچتے ہیں کہ سمندری طوفانوں کو نام کیوں دئیے جاتے ہیں اور کون ہے جو یہ نام دیتا ہے۔

دراصل جنوبی ایشیائی ممالک کا ایک پینل ہے، جسے پینل اینڈ ٹروپیکل سائیکلون یا پی ٹی سی کہا جاتا ہے۔

اس پینل میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، میانمار، تھائی لینڈ، مالدیپ، سری لنکا، عمان، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، یہ پینل سمندری طوفانوں کے نام رکھنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

2020 میں بننے والی نئی فہرست کا سب سے پہلا نام بنگلا دیش نے ‘نسارگا’ تجویز کیا، اس کیلئے مسقط میں پی ٹی سی کا 27 واں سیشن ہوا، مجموعی طور پر 169 نام تجویز کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان گلاب کے پیش نظر ضلع بدین میں ایمرجنسی نافذ

حالیہ بحرہ عرب میں بننے والا طوفان گلاب کا نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

ماہرین کہ مطابق مختلف طوفانوں کو اگر خاص نام دے دئیے جائیں تو اس عمل سے لوگوں کو طوفانوں کو یاد رکھنے، ان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں