جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب ہوچکی ہے

تعداد

مینلوپارک: معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب ہوچکی ہے۔ ایک برس قبل یہ تعداد ڈیڑھ ارب تھی۔ تاہم فیسبک ایپ کے مقابلے میں اب بھی یہ 50 کروڑ کم ہے۔

انٹرویو میں واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیتھ کارٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکی حکومت کی جانب سے واٹس ایپ کے پیغامات کی رازداری کو یقینی بنانے والے نظام انکریپشن میں حکومتی مداخلت کی راہ نکالنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

واٹس ایپ کے پیغامات تک رسائی کے لیے صرف امریکا ہی کوشاں نہیں بلکہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ بھی اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی واٹس ایپ پیغات تک رسائی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، کونسی بڑی اہم تبدیلی کر دی؟ جانئے

واٹس ایپ کے سربراہ نے انٹرویو میں کہا کہ صدیوں سے انسان نجی سطح پر پیغامات بھیجتے اور وصول کرتے آرہے ہیں، جدید عہد میں بھی انھیں رازداری کے اس حق سے محروم نہیں ہونا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں