جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اہم اقدام

پالیسی

واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔

واٹس ایپ نے یہ فیصلہ صارفین کے خدشات اور تیزی سے متبادل ایپس ٹیلی گرام اور سگنل پر منتقل ہونے کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اور فیس بک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جارہا ہے

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی شرائط پر نظرثانی اور انہیں قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا، پالیسی پر نظرثانی کے لیے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی، ٹیلی گرام پر صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرگئی

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن 8 فروری مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک واٹس ایپ کی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گا وہ واٹس ایپ سے محروم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں