جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

پروفائل پکچر سے متعلق واٹس ایپ کا نیا فیچر

پروفائل

واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرنے والا ہے جس میں پروفائل پکچر پر کلک کر کے اسٹیٹس بھی دیکھا جا سکے گا۔

دنیا کی سب سے مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رواں سال اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے اور اب واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق ایک اور نئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم فیچر کا اضافہ ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت اب صارفین پروفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

کسی بھی یوزر کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ فیچر ٹوئٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے۔

یہ فیچر جلد ہی بیٹا ٹیسٹر کے لیے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں