جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

گندم اور چینی کی

اسلام آباد : گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

شہری نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے، وزارت خوراک، سیکرٹری خوراک پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گندم اورچینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں : گندم بحران کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے : مرتضیٰ وہاب

درخواست کے مطابق ماضی کے مقابلے میں گنے کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کے چند شہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں