جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فلک نے جب پروپوز کیا تو میں نے شادی سے انکار کردیا تھا: سارہ خان

سارہ

معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ جب پہلی بار فلک شبیر نے پروپوز کیا تو میں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی شادی مکمل طورپر ارینج میرج تھی اور فلک شبیر سے ان کی شادی بالکل اس طرح ہوئی جیسے پاکستانی گھرانوں میں شادیاں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

سارہ خان نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے فلک سے زیادہ ملی بھی نہیں تھیں، شادی سے پہلے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جہاں فلک نے انہیں پروپوز کیا لیکن فلک کو شادی سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا کیوں کہ والدین ہم سے بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں