جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مِفتاح صاحب جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں : ایاز صادق

مِفتاح صاحب جب

اسلام آباد : ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں نے پاکستان کے نقصان کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی نقصان کیا، مِفتاح صاحب جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سردار ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2019 میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، جس سے ملک نے نقصان کا سامنا کیا۔ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ ہم سے کسی پارٹی نے نہیں حکومت پاکستان نے معاہدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے نئی حکومت کیلئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھا۔ تمام جماعتوں نے پاکستان کے نقصان کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی نقصان کیا۔ آئی ایم ایف سے جب بھی بات کی جاتی تو جواب ملتا کہ ہم اعتبار نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی مستحق افراد تک ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات

ان کا کہنا تھا کہ جاتے جاتے عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے طے کیا، اس کے برعکس قیمتیں کم کیں۔ عمران خان نے اقتدار کی خاطر امریکہ اور یورپی یونین کو برا کہا۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ وزیر خزانہ جو بجٹ دیا، وہ ان کا نہیں بلکہ تمام اتحادیوں کا ہے۔ تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے۔ ایسی بھی نوبت آئی کہ وزیر خزانہ کو باتوں کے ساتھ ہاتھوں سے سمجھانے کی کوشش کی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مِفتاح صاحب جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ جیسے کسی ڈاکو کا خوف دلاکر بچوں کو سلایا جاتا تھا۔ کاروباری لوگوں کی ہمت افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں