جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان ٹیم بنگلادیش کا دورہ کب کرے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

بنگلادیش کا دورہ

ڈھاکہ: نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے فوری بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے بعد فل سیریز کیلئے 15نومبر کو ڈھاکا پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ کیلئے میتھیو ہیڈن اور ورنن فلائنڈرز کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے: رمیز راجا

سی ای او بنگلادیشی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے پی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم 6 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی ۔

گرین شرٹس نے  2015 کے دورے کے دوران ، تین ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش کو کلین سویپ کیا ، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا اور پہلی بار ٹیسٹ میچ بھی ڈرا کیا۔

یہ بھی پڑھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

متعلقہ خبریں