جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کہاں طویل روزے ہیں اور کہاں مختصر ؟

روزے

 اس سال روزے کے اوقات 10 سے 18 گھنٹے تک ہوں گے اور یہ ہرملک کے جغرافیائی محل وقوع پر منحصر ہے۔

روزے کے اوقات میں فرق بنیادی طور پر دن اور رات کی لمبائی میں فرق کی وجہ سے ہے،یہ فرق زمین کے جھکاؤ اور سورج کی پوزیشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔

خطِ استوا کے نزدیک واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم ہوتے ہیں، جبکہ اس سے زیادہ دور واقع، خاص طور پر شمالی اور جنوبی قطب میں واقع ممالک میں روزے کا دورانیہ طویل ہوتا ہے، یہ سال کے وقت پر منحصر ہے اور بعض علاقوں میں تو روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

گرین لینڈ اورالاسکا سمیت کچھ علاقوں میں جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا، اسلامی اسکالرز مسلمانوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے روزے کے اوقات پرعمل کریں۔

دنیا بھر میں روزے کے اوسط اوقات عام طور پر 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مسلمان پورے مقدس مہینے میں روزانہ 14 گھنٹے تک روزہ رکھیں گے۔

اسلامی قمری کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان شروع ہوچکاہے ،یہاں ان ممالک کی ایک فہرست پیش کی جارہی ہے جہاں مسلمان اس سال سب سے زیادہ اور سب سے کم دورانیے کا روزہ رکھیں گے:

روزے کے مختصر اوقات

1۔کرائسچرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے
2۔پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے
3۔بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
4۔جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے
5۔نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے
6۔کراچی، پاکستان: 13-14 گھنٹے
7۔نئی دہلی، بھارت: 13-14 گھنٹے
8۔خلیج اور مشرقِ اوسط

 

خطۂ خلیج اور وسیع تر مشرق اوسط کے ممالک میں روزے کے اوسط اوقات 13 سے 15گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں۔ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عُمان، قطر، عراق، یمن، ایران، لبنان، مصر، مراکش، تُونس، لیبیا اور فلسطین شامل ہیں۔

روزے کے سب سے طویل اوقات

1۔ نوک، گرین لینڈ: 18 گھنٹے
2۔ ریکژاوک، آئس لینڈ: 18 گھنٹے
3۔ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے
4۔گلاسگو، اسکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے
5۔اوٹاوا، کینیڈا: 17 گھنٹے
6۔ لندن، برطانیہ: 16-17 گھنٹے
7۔پیرس، فرانس: 16-17 گھنٹے
8۔زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے
9۔روم، اٹلی: 15 گھنٹے
10۔میڈرڈ، اسپین: 15 گھنٹے

یہ پڑھیں : افطاری کا بادشاہ پکوڑا !

متعلقہ خبریں