جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کہاں کتنا ہجوم ہے؟ اب گوگل میپ خود بتائے گا

گوگل

نیویارک: مقبول ترین کمپنی نے صارفین کیلئے گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے میپس ایپلیکیشن میں بزی نیس فیچر کا اضافہ کردیا جس کے بعد صارف کو کسی بھی مقام پر ہجوم کے حوالے سے پہلے ہی خبر ہوجائے گی۔

فیچر استعمال کرنے والے صارف کو اس بات کا بھی علم ہوسکے گا کہ جس مقام پر وہ جانا چاہتا ہے وہاں‌ کی صورت حال کیا ہے۔

نئے فیچر کے باعث صارف کو یہ بات بھی معلوم ہوجائے گی کہ کسی سپراسٹور، پارک، مارکیٹ یا اسپتال میں اس وقت کتنے لوگ موجود ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میپس میں یہ فیچر کورونا وبا کے پیش نظر شامل کیا گیا تاکہ صارفین کو اس بات کا علم ہوسکے کہ انہیں کس وقت کس مقام پر جانا چاہیے اور کب گھر پر ہی رہنا چاہیے۔

کمپنی کے مطابق بزی نیس نامی فیچر کی آزمائش کا سلسلہ جاری ہے، کامیاب تجربے کا مرحلہ چند روز میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد تمام صارفین اس سروس کو استعمال کرسکیں گے۔

جب یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تو صارف کو بس اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر میپس ایپ کو اوپن کرنا ہوگا یا براؤزر پر گوگل میپس سائٹ پر نقشے پر نیوی گیشن اسٹارٹ کرنا ہوگی، جس کے بعد پرہجوم جگہ کی تفصیلات ظاہر ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں