جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہاں چاہیں تماشہ لگا لیں، مگر چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے نہیں دیں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

جہاں چاہیں تماشہ

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتا ہے وہ ہم پر پریشر ڈال لے گا، جہاں چاہیں تماشہ لگا لیں، مگر چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو آٸین و قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیالکوٹ میں کسی اور جگہ جلسہ کر لیں۔ مسیحی برادری کے جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسیحی برادری اشتعال میں آٸیں اور کوٸی ناخوشگوار واقعہ ہو تو کون ذمہ دار ہو گا؟ جہاں چاہیں تماشہ لگا لیں، مگر چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں مل کر ملک بچانا ہو گا۔ فوج ہو یا عدلیہ تمام ادارے ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹے کیسز میں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا۔ ہم کسی کے خلاف انتقامی کاررواٸی نہیں کریں گے، مگر قانون اپنا راستہ لے گا۔ عمران خان سمجھتا ہے وہ ہم پر پریشر ڈال لے گا۔ ہم یا اللہ سے ڈرتے ہیں یا عوام کا پریشر مانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا۔ پچھلی حکومت کی نالاٸقیوں کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ دوبارہ بڑھ گٸی۔

متعلقہ خبریں