جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا: شیخ رشید

شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا، عمران کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرادی ہے، دونوں ممالک معاشی اصلاحات کی ڈیمانڈ کررہے ہیں، اسحاق ڈار صاحب 3 ماہ تک مذکرات مکمل نہ کراسکے، ڈالر 200 کا کرانے آئے تھے 300 کا کردیا، مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں، اجلاس اپریل تک مؤخر ہوگیا، انفرادی ووٹنگ امریکا کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسروں پر مقدمے کرائیں گے: فواد

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی، توپ نہیں، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہا ہے، آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں