جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کونسی دو ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف مؤثر ہیں؟

کورونا

لندن: ڈیلٹا ویرینٹ کی شکل میں دنیا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سامنا ہے، جس کے پیش نظر ماہرین نے ان دو ویکسین کو مؤثر قرار دیا ہے۔

برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ فائزر ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف 88 فیصد مؤثر ہیں۔

برطانوی تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 60 فیصد مؤثر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : ڈیلٹا وائرس کی شرح 100 فیصد ہوگئی، بڑے نجی و سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم

برطانوی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف فائزر ویکسین کی ایک خوراک 36 فیصد جبکہ ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک 30فیصد مؤثر رہی۔

دوسری جانب چلی نے روسی کورونا وائرس کی ویکسین اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں